{"product_id":"qawaid-al-nahv-part-1","title":"Qawaid al Nahv (Part 1)","description":"\u003cp class=\"urdu\"\u003eعلوم نقلیہ کی جلالت وشان اپنی جگہ مسلم ہے، مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک رسائی حاصل کرناعلم نحو کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ یہی وہ عظیم فن ہے، جس کی بدولت انسان امامت کےمرتبے اور اجتہاد کے مقام تک پہنچ جاتاہے ۔ تمام ائمہ کرام کااس بات پراجماع ہے کہ مرتبۂ اجتہاد تک پہنچنے کے لیے علم نحو کا حصول ایک لازمی شرط ہے۔ قرآن وسنت اور دیگر عربی علوم کوسمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے۔ اس کے بغیر علوم اسلامیہ میں رسوخ وپختگی پیدا نہیں ہوسکتی\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"urdu\"\u003eنحو وصرف کی کتابوں کی تدوین وتصنیف میں علماء عرب کےساتھ ساتھ عجمی علماء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اور اپنی اپنی مقامی زبانوں میں اس فن پر کتب تصنیف فرمائیں۔ زیر نظرکتاب وفاق المدارس السلفیہ کے ذمہ داران کے حکم پر تجربہ کار ،اور ماہر اساتذہ ومعلمین کی نگرانی میں الثانویة الخاصة کے نصاب کے لیےلکھی گئی ہے۔ جسے مکتبہ دار السلام لاہور نے شائع کیاہے۔ اس کی ترتیب میں ایک جدید اور منفرد اسلوب اختیارکیا گیا ہے، جو عام فہم اور نہایت آسان ہے، تاکہ مبتدی طالب علم اس کو آسانی سے پڑھ سکیں ۔\u003c\/p\u003e","brand":"Darussalam","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":54344641904953,"sku":"9789695742471","price":425.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/1008\/5656\/1977\/files\/WhatsAppImage2026-04-01at11.48.03AM_3.jpg?v=1787096452","url":"https:\/\/www.daraltaqwa.shop\/products\/qawaid-al-nahv-part-1","provider":"DaraltaqwaBookStore","version":"1.0","type":"link"}